سنا ہے ریحام خان کی ڈگری جعلی نکل آئی ہے۔ ویسے یہ ریحام خان ہیں کون ؟ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان کی یہ ایک عام شہری تھیں میرے اور آپ کی طرح۔ پھر انہوں نے پاکستان ...کے ایک مشہور ریٹائرڈ کرکٹر اور سیاستدان سے شادی کر لی۔ پھر پاکستانی میڈیا نے ان کو سر پر بیٹھا لیا۔ ایک دفعہ پھر بھیڑ چال کا آغاز ہوا اور ہرجگہ ریحام خان ریحام خان ہونے لگا ۔ پھر ہم نے ان کے ہنسنے،رونے،جاگنے،اٹھنے،بیٹھنے،
اوڑھنے،پہننے،کھانے،پینے سے لے کر ہر چیز کی خبر لینا شروع کر دی ۔

سمجھ میں نہیں آتا کہ ان میں کونسے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں جو انہیں اتنی اہمیت دی جاتی ہے۔ یہ حال اگر سیاستدان کی بیوی کا ہے تو سوچئے ہم نے اس سیاستدان کو کتنی بلاوجہ کی اہمیت دی ہوئی ہے۔
ہماری بہت سی خرابیوں میں سے ایک یہ خرابی بھی ہے کہ ہم اکثر اس چیز کو اہمیت دیتے ہیں جس سے ہمیں کوئی ملکی،قومی،انفرادی یا اجتماعی مفاد حاصل نہیں ہوتا بلکہ وہ ایک تفریح یا کھیل تماشا ہوتا ہے۔
ہمارے سیاستدان کونسا جوتا پہنتے ہیں اس سے زیادہ ضروری یہ بات ہے کہ وہ جس عہدے پر بیٹھے ہیں کیا وہ اس کے لائق ہیں بھی یا نہیں؟
ہم پاکستانیوں نے جہاں زبانیں اور صوبے وغیرہ بانٹے ہوۓ ہیں اسی طرح سیاستدان بھی اپنے اپنے ہیں۔اندھے مرید یا پیروکار (blind followers) فرماتےہیں اگر تم نے میرے لیڈر کے خلاف ایک لفظ بھی بولا تو تم اپنی ٹانگوں پر گھر نہیں جاسکوگے۔ جیسے سیاستدان نہ ہوۓ کوئی مقدس ہستی ہوگئ جس کی شان میں گستاخی کرنا گناہ ہو۔
یہ ہے ایک رویہ جو ہمارے سیاستدانوں کی ہمت کو اور بڑھاتا ہیے۔ کہ یہاں ہم جو مرضی کریں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ جو ہماری جماعت کا کارکن ہے اس نے قسم اٹھائی ہوئی ہے کہ جو مرضی ہو جائے میں اور میری آنے والی نسلیں آپ کی غلام ہیں۔
مجھ سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں تم کس پارٹی کے ساتھ ہو میں کہتی ہوں جو ٹھیک بات اور کام کرے گا میں اس کے ساتھ ہوں۔ اگر نواز شریف صاحب غلط کام کریں گے میں اس کام کو برا کہوں گی اگر زرداری یا عمران خان نے قومی یا ملکی مفاد کے برعکس کوئی کام کیا تو میں اس کے خلاف آواز اٹھاون گی۔لیکن میں چمچہ گیری نہیں کروں گی۔۔۔۔۔
آپ سب بس اتنا سوچ لیں کیا آپ ایک blind follower ہیں یا نہیں؟
اگر ہیں تو میرے خیال سے ابھی اور بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔
(زینب ملک)

No comments:

Powered by Blogger.